ساہوکا‘ بورے والا (خبر نگار‘ نامہ نگار )پاکستان کسان اتحاد نے وزیر اعظم کے کسان ریلیف پیکیج کو لولی پاپ قرار دے دیا،،جب تک ریلیف پیکیج پر عملدرآمد نہیں ہوتا بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے،پاکستان کسان اتحاد(چوہدری انور گروپ) کے ضلعی چیئرمین ملک نصیر احمد کھوکھر،ضلعی نائب صدر ندیم سجاد جٹ، صدر بوریوالہ خرم سنگھیڑا،جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نور احمد خاں جملیرا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کسان ریلیف پیکیج کو لولی پاپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کسان ریلیف پیکیج کے مطابق ابھی تک واپڈا کی جانب سے بجلی کے فلیٹ ریٹ 13 روہے یونٹ پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اس ماہ کے بل بھی 26 روہے یونٹ کے حساب سے بھیجے گئے ہیں کہ اگر وزیر اعظم ریلیف پیکیج پر عمل نہ ہوا تو ناصرف کسان اپنے بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے بلکہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔
کسان اتحاد نے ریلیف پیکیج کو لولی پاپ قرار دے دیا
Nov 12, 2022