چین کی ایک کمپنی کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نظام تیار کرنے کی خواہاں 


بیجنگ(شِنہوا )چائنہ سی وے سرویئنگ اینڈ میپنگ ٹیکنالوجی سال  2025 تک اپنا نئی نسل کا کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نظام تیار کرے  گی۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطا بق یہ بات کمپنی کے جنرل منیجر ڑانگ شیاڈونگ نے جنوبی بندرگاہی شہر ڑوہائی میں جاری 14ویں چائنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس نمائش کے دوران  کہی۔یہ  نمائش   ایئر شو چائنہ کے نام سے بھی مشہور  ہے۔نیوز رپورٹ میں ڑانگ کے حوالے سے کہا گہاہے کہ کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نظام  میں مختلف پے لوڈز کیحامل  28 سیٹلا ئٹس شامل  ہوتے ہیں۔ یہ سیٹلائٹس یومیہ اوسطا 3 کروڑ مربع کلومیٹر سے زیادہ زمینی اعداد وشمار کا احاطہ کرتے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق 28 سیٹلا ئٹس میں  سے 16 کا ریزولوشن 0.5 میٹر سے زیادہ ہے، ان میں سے  4 کا ریزولوشن 0.7 میٹر ہے جبکہ 8 کا ریزولوشن 1 میٹر سے زیادہ ہے۔کمپنی نے اس نظام  کے لیے 4 سیٹلا ئٹس  کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔اس نے بروقت، موثر اور اعلی کارکردگی کے ساتھ زمانی و مکانی معلومات کی خدمات کی  فراہمی شروع کر دی ہے۔
ینسنگ سیٹلائٹ

ای پیپر دی نیشن