وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے چین کے شعبہ کلینیکل میڈیسن ہیلتھ کے وفد کی ملاقات 

Nov 12, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا،ان خیالات کو اظہار وفاقی وزیر نے چین کے شعبہ کلینیکل میڈیسن ہیلتھ  گوانگ شی ڑوانگ ریجن  کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 13 ارکان پر مشتمل چینی ہیلتھ ماہرین  28 اکتوبر سے پاکستان کے دورے پر سیلاب سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے،ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کی صحت کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں ہیں اور پاکستان کو صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کو بڑھا کر چین سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے. وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب کے دوران چین کے ہیلتھ کے تعاون کو سراہا جس نے پاکستان کو سیلاب سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ،وفاقی وزیر نے کرونا کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد باالخصوص چین کی  ویکسینیشن مہیا کرنے پر حکومت چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا ایک کامیاب دورہ کیا اور مختلف یاداشتوں پر بھی دستخط ہوئے، اور اس دورے میں چین کی قیادت نے پاکستان کی بھرپور امداد پر آمادگی ظاہر کی۔ہوانگ وینکسن جو وفد کی قیادت کر رہے تھے نے وفاقی وزیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
 احسن اقبال 

مزیدخبریں