ایس اے پی پاکستان کو ’’گریٹ پلیس ٹو ورک‘‘ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

Nov 12, 2022


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) صف اول کی ٹیکنالوجی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ایس اے پی کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پرایس اے پی پاکستان کے لیے ’’گریٹ پلیس ٹو ورک‘‘ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ باوقار اعزاز ٹرسٹ انڈیکس ایمپلائی سروے اور کلچر آڈٹ ورک پلیس کا تجزیہ کرنے کے بعد دیا گیا۔ گریٹ پلیس ٹو ورک (جی پی ٹی ڈبلیو) انسٹی ٹیوٹ ایک ایسا ادارہ ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے 60 سے زائد ممالک میں اعلیٰ کارکردگی اور اعلیٰ ٹرسٹ کلچر کی حامل کمپنیاں بنارہی ہے۔ روزگار کے لیے بہترین جگہ فراہم کرنے کے فلسفے کے مطابق جی پی ٹی ڈبلیو 30 سالہ تحقیق اور ڈیٹا کے ذریعے کسی بھی ادارے میں ملازمین کو کام کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کا واحد پلیٹ فارم ہے، تاکہ کسی بھی ادارے میں کام کرنے کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔ جی پی ٹی ڈبلیو میں تحقیق پر زور دیا جاتا ہے اور بے مثال بینچ مارکنگ وبہترین طریقوں کو رہنماعوامل کے طور پر لیا جاتا ہے۔ گریٹ پلیس ٹو ورک کمپنیوں کو اْن کے کام کرنے کے بنیادی طریقہ کار میں فلاح و بہبود اور خوشحالی کے عوامل کو شامل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ایس اے پی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے گریٹ پلیس ٹو ورک سرٹفکیٹ ملنے پر کہا کہ ایس اے پی پاکستان اپنے ملازمین کے لیے مساوی، جامع اور قابل ذکر کام کی جگہ کو یقینی بناتا ہے۔ اس کی بنیاد 1972 میں رکھی گئی تھی، جو 140 ممالک میں 460,000 سے زائد صارفین سے تعاون کرنے والے 100,000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ عالمی پاور ہاؤس بنتا جارہا ہے۔
سرٹیفکیٹ

مزیدخبریں