امپورٹڈ حکمران حقیقی آزادی مارچ سے خوفزدہ‘ نصراللہ پاندہ

Nov 12, 2022


 ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف میلسی کھچی خاکوانی گروپ کے سینئر رہنما نصراللہ خان پاندہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران حقیقی آزادی مارچ سے خوفزدہ ہیں ان خیالات کا اظہار نصر اللہ خان پاندھا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کے باوجود عمران خان اپنی قوم کو منزل تک لے جانے کے لیے پ±رعزم ہیں اس حملے کے بعد نہ صرف عمران خان بلکہ پوری تحریک انصاف نے تقویت حاصل کی ہے اور قوم سے وعدہ کیا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل پر ہر صورت پہنچے گا اور عام انتخابات کی تاریخ بھی لیں گے ۔

مزیدخبریں