چینی فشری سولر ہائبرڈ کا تصور پاکستان کے لیے توانائی کا ایک مثالی حل 

Nov 12, 2022



اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ )  پاکستان چینی فشری سولر ہائبرڈ ماڈل اپنا کر صاف اور سبز توانائی کے لیے استعمال کر سکتا ہے، فشری سولر ہائبرڈ کا تصور پاکستان کے لیے توانائی کا ایک مثالی حل ہے۔گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  نے شنگھائی کی آن لائن ایکسپلوریشن کا آغاز کیا جس سے غیر ملکیوں اور چینیوں کو مختلف شعبوں میں مختلف اختراعات دیکھنے میں مدد ملی۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع چونگ منگ میں فشری سولر ہائبرڈ پروجیکٹ کم کاربن اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں عام لوگوں کے لیے سولر انرجی سب سے پرکشش متبادل توانائی کا حل ہے، اور لوگوں نے اپنے گھروں، دکانوں اور صنعتی یونٹس کی چھتوں پر سولر پینل لگانا شروع کر دیے ہیں، جس کے استعمال کے امکانات بہت وسیع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فشری سولر ہائبرڈ کا تصور پاکستان کے لیے توانائی کا ایک مثالی حل ہے۔ ''باؤڈاؤ ولیج'' پی وی ایکوا فارم پاور جنریشن ہائبرڈ پروجیکٹ کے رہنماچو چن ہوا نے حاضرین کو بتایا کہ یہ ایک بہت ہی منفرد تصور ہے، اور پورا ایکوافارم پلس  پی وی  پاور جنریشن ہائبرڈ پروجیکٹ متعدد مقاصد کو پورا کرے گا جس میں تعلیم، سیاحت، ماحولیاتی زراعت اور ایکوافارمنگ شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا آٹومیٹک فیڈنگ مشین کو ایکوا فارمنگ کے لیے استعمال کرنے کے بعد ہم نے تقریباً 50 فیصد افرادی قوت کی بچت کی جو کہ تقریباً 30 سے  40 افراد پر مشتمل ہے۔  انہوں نے کہا کہ سمندر پار فوٹو وولٹک مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔ مچھلی اور بجلی دونوں کی کاشت ماحول دوست انداز سے کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 1,376 ہیکٹر اراضی پر محیط، چونگ منگ ڈسٹرکٹ کے یوآن فارم میں 110 میگاواٹ کا فشریز سولر ہائبرڈ پروجیکٹ شنگھائی میں اب تک کا سب سے بڑا یک سنگی مرکزی پی وی پاور جنریشن پراجیکٹ ہے۔ موجودہ مچھلی کے تالابوں کو بروئے کار لا کر یہ منصوبہ پانی کے اوپر پی وی پاور جنریشن کو ممکن بناتا ہے جبکہ مچھلیوں کو معمول کے مطابق پانی میں اٹھایا جا سکتا ہے۔

 مثالی حل 

مزیدخبریں