سی پیک کروٹ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے مقام پرپبلک اوپن ڈے کاانعقاد

Nov 12, 2022


اسلام آباد(شِنہوا)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت مکمل ہونے والے اہم پائلٹ پراجیکٹ، کروٹ ہائیڈرو پاورکے مقام پرعوامی اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیا،اس منصوبے نے تقریبا5ماہ قبل جون میں مکمل صلاحیت کے ساتھ پیدوار کا آغاز کیا تھا۔"صاف توانائی، میرے ارد گرد کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ" کے عنوان سے اوپن ڈے کا اہتمام کیا گیا تاکہ اس میں شرکت کرنے والوں کو صاف توانائی کی فراہمی ، حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں پاور پروجیکٹ کے جامع فوائدسے آگاہ کیاجاسکے۔حکومتی عہدیداروں، کمیونٹی ارکان ، اساتذہ اور طلبا سمیت شرکا نے چین کی مدد سے چلنے والے ہائیڈرو پراجیکٹ کے سپل وے، ڈیم، پاور پلانٹ اور دیگر سہولیات کا دورہ کیا۔ چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کردہ اس منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 720 میگاواٹ ہے اور توقع ہے کہ یہ پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے بجلی کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنہ تھری گورجز انٹرنیشنل لمیٹڈ کے وائس جنرل منیجر چھن گاوبن نے کہا کہ عوامی دن کا انعقاد کھلے پن، جامعیت اور یکجہتی کی علامت اور چین پاکستان دوستی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ تھری گورجز کارپوریشن سی پیک توانائی تعاون کے اہداف پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مزید ماحول دوست توانائی فراہم  اور مقامی لوگوں کو مزید فوائد پہنچائے گی۔

انعقاد

مزیدخبریں