اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 2,361نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 180,996(ایک لاکھ اسی ہزارنو سو چھیانوے) ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ تین کروڑ روپے ہے۔اکتوبرمیں تشکیل پانے والی ترپن کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، ڈنمارک، ایران، اٹلی، اردن، کوریا جنوبی، لبنان، لتھوانیا، ناروے، سعودی عرب، سنگاپور، یمن، تیونس، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔ اس ماہ99.8فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور104بیرونی سرمایہ کار رجسٹر ہوئے۔تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، جبکہ 40 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 432نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں355، ٹریڈنگ میں279، سروسز میں 234، ایجوکیشن میں83، سیاحت میں84، انجینیرنگ میں 45، پاور جنریشن میں 44، اور دیگر سیکٹرز میں 814کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
نئی کمپنیاں رجسٹر