کراچی (این این آئی)وزیراعظم میاں شہباز شریف منگل 15نومبر کو کراچی میں بین االاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز)کے 11واں ایڈیشن کا افتتاح کریںگے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف 15نومبر کو کراچی پہنچیںگے ،جہاں وہ ایکسپو سینٹر میں ملک کی سب سے بڑی بین االاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز)کے 11واں ایڈیشن کا افتتاح کریںگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران گورنرہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریںگے جہاں انہیں سیلابی صورت حال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔
آئیڈیاز
وزیراعظم شہباز شریف 15نومبر کو آئیڈیاز کے 11ویں ایڈیشن کا افتتاح کرینگے
Nov 12, 2022