با اثر افراد کا گھر پر د ھاوا دیواریں گرادیں،مکینوں پر تشدد گھسیٹتے رہے

Nov 12, 2022


خانپور بگاشیر(خبرنگار) صغراں مائی نے اپنے شوہر اور بچوں کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرے بچے گھر پر موجود تھے ربنواز۔ حقنواز۔ منظور حسین۔مشتاق۔ طاہرعباس۔ زبیر۔معاز۔شیری محمد اشرف محمد عدیل اور د س نامعلوم افراد گھر گھس آئے مجھے ‘ بہو اور بچوں پر تشدد شروع کر دیا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے کپڑے پھاڑ دیے مکان کی دیواریں گہرا دیں اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ گئی صغراں مائی نے کہا کہ درخواست دینے کے باوجود ابھی تک بااثر شخصیات کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے بتایا کے ملزمان بااثر ہیں غریب لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قابض ہیں صغراں مائی نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی گی ہے ہماری جان کو خطرہ ہے اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو بچوں کے ہمرا ڈی پی او آفس مظفرگڑھ کے سامنے خودکشی کر لوں گی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کےا جائے۔

مزیدخبریں