ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 15 نومبر تک خاتون ملزمہ رقےہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی مقدس بی بی کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عالم شیر کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کا حکم دیا ہے
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم خالد حسین کی عبوری ضمانت پر سماعت مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے
جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی کے مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان جمشید‘عارف اور مشتاق و جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد عارف بلوچ کا تبادلہ ملتان کردیا گیا۔ محمد عارف بلوچ مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کورٹس میں بطور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر خدمات سر انجام دے رہے تھے
خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے کی ردخواست پر بااثر شخص کو تھانہ طلب کرنا ایس ایچ او کو مہنگا پڑگیا۔محمد زمان نامی شخص نے جسٹس اف پیس کی عدالت میں رٹ دائر کردی کہ پولیس نے اسے حبس بے جا میں رکھا۔چنانچہ عدالت نے ڈی پی او ساہیوال کو حکم دیا کہ مقدمہ درج کرایا جا?۔ حکم کے خلاف پولیس تھانہ فتح شیر نے ہائی کورٹ ملتان بنچ سے رجوع کرلیا مسٹر جسٹس محمد امجد رفیق نے جسٹس اف پیس کے حکم پر عمل درامد معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے 21/نومبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے
ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شکیل احمد نے ایک شہری نذر حسین کی ایس ایچ او شجاعباد کے خلاف رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹیشنر کی مغویہ بیٹی کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔