میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم لیٹ فیس کیساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


کراچی (این این آئی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2022 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18نومبر2022 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلبا وطالبات کو سہولت پہنچانے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ آگے بڑھائی جا رہی ہے۔اس بار آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم 2500 لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...