حقیقی آزادی مارچ : اسد عمر کیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں


کراچی (این این آئی) سیکریٹری جنرل اسد عمر کیلئے کراچی میں حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، سیکریٹری جنرل اسدعمرکیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں ہیں۔سابق ایم این اےاکرم چیمہ کی جانب سے کنٹینرتیار کرایا جا رہا ہے جبکہ سابق ایم پی اے فہیم خان اوراکرم چیمہ تمام کام کی نگرانی کررہے ہیں۔کنٹینر جلد سے جلد فیصل آبادکیلئے روانہ کر دیا جائے گا ، اسد عمر فیصل آباد سے اسی کنٹینر کے ہمراہ قافلہ لیکر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
حقیقی آزادی مارچ 

ای پیپر دی نیشن