لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سندھی لوک ادب کے استاد محمد ملوک عباسی کی 24ویں برسی ہفتہ کو دڑو کے نواحی گاو¿ں محمد خان کلہوڑو میں ان کے مزار پر منائی جائے گی، اس حوالے سے سندھ سگھڑ سنگت بھلائی آرگنائزیشن کے سیکریٹری محمد صالح عباسی نے کہا کہ برسی کی تقریب میں سندھ کے نامور ادیبوں، شاعروں، سگھڑوں، فنکاروں اور صحافیوں کو شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں، برسی کے موقع پر سگھڑ کانفرنس، صوفی محفل اور آخر میں سالانہ استاد محمد ملوک عباسی ایوارڈ کا انعقاد کیا جائے گا، تنظیم کے زیراہتمام سالانہ کانفرنس جو کہ حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت اور عباسی کلہوڑہ آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقد ہوگی، اس میں ایم پی اے معظم علی خان عباسی، سابق سینٹر ڈاکٹر صفدر عباسی، بیرسٹر کاظم علی خان عباسی، سیکرٹری ماحولیات، معروف شاعر احمد۔سلطان کھوسو، معروف صوفی رہنما ڈی جی کلچر ڈپارٹمنٹ منور علی خان مہیسر، کمشنر لاڑکانہ گھنور خان لغاری، سعد اللہ خان عباسی، بشیر احمد کلہوڑو، فیصل خان عباسی اور دیگر مختلف نشستوں میں شرکت کرکے خطاب کریں گے جبکہ سینکڑوں سگھر استاد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
استاد محمد ملوک عباسی