نواب شاہ (بیورورپورٹ) ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد رینج آفس میں رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد یونس چانڈیو جانب سے سود خوروں منشیات فروشوں گٹکا مین پوری فروشوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کے سخت احکامات جاری کیئے گیے، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد یونس چانڈیو نے سود خوروں منشیات فروشوں گٹکا مین پوری فروشوں کے خلاف ہونے والے کریک ڈا¶ن میں 50 فیصد کامیاب کاروائیوں پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد محمد یونس چانڈیو نے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ سود خوروں منشیات فروشوں گٹکا مین پوری فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں اور تیزی لائی جائے اور 50 فیصد سے بڑھا کر انکو100 فیصد کیا جائے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ واضع رھے کے ایس ایس سانگھڑ کا چارج بھی ایس ایس پی نوا ب شا ہ امیر سعود مگسی کے پاس ہے