لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیں کرتے ہوئے قتل، چوریوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش و مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، منشیات، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں، تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے 30 اکتوبر پر قتل ہونے والے محمد سومر مرکھیانی کے قتل میں ملوث چوریوں اور جان لیوا د ھمکیوں جیسے چار سے زائد مقدمات روپوش دو ملزمان غلام محمد چنہ اور مرتضیٰ چنہ کو، مارکیٹ پولیس نے دوران گشت سرگرم ملزم فراز بھٹو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے منشیات فروش سجاد بوزدار کو 800 گرام چرس سمیت، عاقل پولیس نے منشیات فروش معشوق شیخ کو پاو¿ چرس سمیت اور دہامراہ پولیس نے روپوش ملزم علی رضا عرف زوہیب شیخ کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب دڑی پولیس نے شہری سرفراز علی بگھیو کی چوری شدہ موٹرسائیکل، اللہ آباد پولیس نے شہری وسیم احمد پیرزادہ کی چوری شدہ موٹرسائیکل اور شہری غلام رسول کی موبائل فون جبکہ سول لائنز پولیس نے چوری شدہ دو عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان علی مراد بروہی اور علی ڈنو کھکھرانی کے حوالے کردی ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
6 ملزمان گرفتار