سکھرمیں صفائی کا فقدان


سکھر(بیورو رپورٹ)سکھرمیں صفائی کے ناقص انتظامات ،کچہرہ کنڈیوں کے باعث شہریوں و علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز، مصروف ترین شاہراو¿ں پر جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن