پولیو کے خاتمے کیلئے والدین تعاون کریں ،امتیاز علی ابڑو


سجاول رپورٹ (نامہ نگار ) تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی سے پولیو کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں والدین پولیو کی ٹیموں سے تعاون کریں اور معصوم بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلائیں۔ ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی کمپلیکس میں 24 تا 30 نومبر 2022 تک کی گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے بچاو¿ کی قومی مہم کی کامیابی کا انحصار بہترین مائکرو پلان اور مشترکہ ٹیم ورک سے ہے - انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ بھی ہے، اس لیے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ نیک نیتی سے پولیو وائرس کے خلاف جدوجہد کریں تاکہ اس خطرناک بیماری سے نجات حاصل کی جا سکے - انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے -انہوں نے کہا کہ پولیو مہم دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو، ،صحت ، پی پی ایچ آئی ، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی -
امتیاز علی ابڑو

ای پیپر دی نیشن