سنگین واردات میں گرفتار ہتھکڑی لگے دو ملزمان تھانہ سے مبینہ فرار

Nov 12, 2022


پڈعیدن (نامہ نگار) نواحی علاقہ دریاخان مری تھانہ سے چوری،ڈکیتی سمیت سنگین واردات میں گرفتار ہتھکڑی لگے دو ملزمان تھانہ سے مبینہ فرار،پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے دونوں فرار ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ دریاخان مری تھانہ سے چوری،ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں گرفتار ہتھکڑی لگے دوملزمان رضوان علی اور ثاقب علی پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگئے واقع پر پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے شہروں کی مدد سے دونوں فرار ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق دریاخان مری کے علاقہ میں اسلح کے زور پر راہگیروں سے موبائل فون نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ رہے تھے کہ مزاحمت پر اہلے علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا پولیس کے مطابق مزکورہ ملزمان کی پولیس کو کافی دن سے تلاش تھی۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
ہتھکڑی لگے دو ملزمان فرار

مزیدخبریں