حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈان جاری حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات، تھانہ A-سیکشن، تھانہ سخی پیر، تھانہ سٹی، تھانہ سائیٹ، اور تھانہ قاسم آباد کے ایس ایچ اوز نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ A-سیکشن انسپکٹر نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے یونٹ نمبر 11 لطیف آباد کے قریب سے مین پوری فروش عزیر شیخ کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سخی پیر انسپیکٹر نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے مین پوری و منشیات فروشوں عابد راجپوت، ریحان قریشی عرف ہلکا اور شبیر راجپوت کو 425 عدد تیار شدہ مین پوری اور 10 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپیکٹر نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خالد اسکول رسالہ روڈ کے قریب سے مین پوری فروش سلمان شاہ کو 400 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے ساتھی عمران پدی اور تیمور موقع سے فرار ہوگئے۔
حیدرآباد پولیس