کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاہے کہ سندھ بھر کے تمام ٹول پلازہ پر ہائی فشل ریکڈنائزڈ / پاورڈ کیمرے نصب کیئے جائیں۔جمعہ کو آئی جی آفس میں کیمروں کی تنصیب کے حوالے آئی جی سندھ غلام نبی مین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے ڈی آئی جی آئی ٹی نے اجلاس کو ٹی او آرز اور سلوشن کے علاوہ جیو لوکیشن پر بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہاکہ کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے کم و بیش چالیس مقامات کے انتخاب میں باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کیمروں کی تنصیب اور استعمال سے ہائی ویزپرکریمنلزموومنٹ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بروقت ایکشن کو کامیاب بنایا جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی تا جیکب آباد، کشمور اور ٹرائی جنکشن بارڈر کے ہائی ویز کے تمام ٹول پلازہ اور حب ریور روڈ کے ٹول پلازہ پر کیمرے نصب کیئے جائیں گے۔کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے قائم کمیٹی جلد سے جلد قابل عمل امور پر مشتمل سفارشات تیار کرکے ارسال کرے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فی زمانہ ایک ضرورت بن چکا ہے۔جرائم سے نبردآزما ہونیکے لیئے پولیس کو جدید تیکنیکس اور ماڈرن ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہوگا۔کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے ڈی آئی جی آئی ٹی نے اجلاس کو ٹی او آرز اور سلوشن کے علاوہ جیو لوکیشن پر بریفنگ دی۔
، آئی جی سندھ