کراچی (این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے علاقے شادی کور میں کارروائی کرتے ہوئے پہاڑوں میں چھپائی گئی 900کلو گرام حشیش برآمد کرلی ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے پسنی کے علاقے شادی کور(بلوچستان)سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیا اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ برگیڈئیر غلام عباس نے متعلقہ یونٹ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت اور سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے شادی کور کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی 900 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی جس کی انڑنیشنل مارکیٹ میں مالیت تقریبا 57.330 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
حشیش برآم