ایل پی جی کی فراہمی کیلئے حکومت ٹیکسوں میں کمی کرے: سلیم پراچہ

Nov 12, 2022


خانیوال(خبر نگار)ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن کے صدر سلیم ارشاد پراچہ نے کہا کہ ملک میں گیس بحران انتہائی تشویشناک ہے حکومت کی طرف سے صارفین کو صبح وشام اور دوپہر کے اوقات میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا جاچکا ہے ان حالات میں صرف ایل پی جی گیس کے ذریعے ہی عوامی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے وہ یہاں صحافیوں اور معززین علاقہ سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات دور ہوں ایل پی جی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں حکومت ایل پی جی گیس ڈیلرز اور اس کاروبار سے منسلک تاجروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ٹیکسوں میں خصوصی کمی لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف اور گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
سلیم پراچہ

مزیدخبریں