کوٹ ادو‘ٹبہ سلطان پور‘منڈا چوک(خبر نگار‘سٹی رپورٹر‘نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار)کوٹ ادو‘ٹبہ سلطان پور میں گیس وبجلی کی طویل بندش‘شہریوں کو مشکلات تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس غائب رہنے لگی اور جن اوقات میں گیس آتی ہے تو پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس سے خواتین کو گھروں میں ناشتہ اور کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس حوالے سے گیس صارفین کا کہنا ہے کہ سردیاں آرہی ہیں گیس کی بندش افسوسناک ہے،صارفین نے وزیراعظم میاں شہبازشریف،وفاقی وزیرگیس،چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیاکہ گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کر کے مناسب پریشرکیساتھ سوئی گیس کی فراہمی کی جائے دریں اثنا گیس بحران کے باعث 16 گھنٹے گیس نہیں ملے گی، صرف 8گھنٹے گیس دستیاب ھوگی 3گھنٹے صبح 2 گھنٹے دوپہر اور3گھنٹے شام ، گیس صارفین کو مہنگے ایل پی جی گیس سلنڈر اور لکڑیاں جلا کر گزارا کرنا پڑے گا، ٹبہ سلطان پورسے سٹی رپورٹرکے مطابق گیس کی بندش سے ٹبہ سلطان پور کے رہائشی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور بازاروں سے مہنگے داموں گیس کے سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کے بحران کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے دریں اثنا ٹبہ سلطان پور شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 4 سے6گھنٹے ہے شہریوں محمد افضل رب نواز تبسم حسن چوہدری عابد جہازیب اللہ دتہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور میپکو حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
گیس وبجلی
کوٹ ادو‘ٹبہ سلطان پور میں گیس وبجلی کی طویل بندش‘شہریوں کو مشکلات
Nov 12, 2022