ملتان (سپیشل رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے 115 گھروں کی دوبارہ تعمیر کے بعد چابیاں مالکان کے حوالے کریں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے ڈیرہ غازی خان کی نواحی بستیوں میں 115 نئے گھر تعمیر کئے ہیں جن کی تعمیر کے بعد آج امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وہ دن 11 بجے ان گھروں کا معائنہ کریں گے اور بعد ازاں دن 2 بجے ڈائمنڈ کیسل ہال میں چابیاں مالکان کے حاالے کریں گے۔
سراج الحق