ملتان (نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظامیہ اور پھاٹا کا گلگشت برینڈز روڈ پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن ، معروف کمپنیوں کے 19 ڈسپلے سینٹر سیل کر دیے گئے اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں، یہ گرینڈ آپریشن اسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ڈپٹی ڈائریکٹر پھاٹا عابد اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گلگشت برینڈز روڈ پر کمرشل فیس ادا نہ کرنے اور روڈ کی حدود میں سرکاری زمین پر قائم غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کیا جہاں وہ تعمیرات جو سرکاری حدود میں کی گئی تھیں ہیوی مشینری کے زریعے مسمار کرا دی گئیں جبکہ بغیر نقشہ جات پر 19 دکانیں جو پھاٹا کے بائی لاز کو نظر انداز کر کے تعمیر کی گئی تھی سیل کر دی گئیں ہیں واضح رہے کہ بیشتر افراد نے رہاشی پراپرٹی کو کمرشل کروانے کے لیے اربوں روپے کمرشل فیسوں کی ادائیگی کیئے بغیر ڈسپلے سینٹر، پلازے تعمیر کر لیے ہیں ۔ جنہیں متعلقہ محکمہ کی جانب سے کم وبیش 9 مرتبہ نوٹس بھجوائے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود کا کہناہے فیسوں اور دیگر 14 ارب کے واجبات کی وصولی کے لئے جلد ہی ایک مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن میں وہ پلازے بھی شاملِ ہیں جنھوں نے 30 فٹ کے بجائے 10 سے 20 فٹ جگہ چھوڑ کر پلازے تعمیر کیے ہیں اور ان میں بیشتر وہ مالکان شامل ہیں جنھوں نے نقشہ ہی پاس نہیں کروایا، گرینڈ آپریشن سے پہلے برینڈز روڈ کے دونوں اطراف راستے بند کر دیے گئے تھے تاکہ کاروائی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔
ڈسپلے سنٹر سیل