گگو منڈی(نامہ نگار)لڑکی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں مسلح ملزمان کا لڑکے کے گھر پردھاوا، اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا رکشہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور لاکھوں روپے کا گھریلو سامان تباہ کر کے گھر میں موجود زیورات نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر271۔ای بی کا رہائشی محمد شفیع شام کے وقت اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملزمان معین ،سجاد ،اجمل ،عامر ،یوسف ،سخاوت علی ،کاشف ،وقاص ،کاکا اور تین نا معلوم ملزمان اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور صحن میں کھڑے موٹر سائیکل رکشہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور پھر رہائشی کمرہ میں داخل ہو کر بریف کیس میں رکھے 4تولہ زیورات اور2لاکھ روپے لوٹ لئے اور فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا گھر میں موجود فریج واشنگ مشین واٹر پمپ چارپائیاں شو کیس توڑ دیئے اور محمد شفیع کی بیوی زرینہ بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیا فائرنگ اوتر شور کی آ واز سن کر اہلیان دیہہ پہنچے تو ملزمان فرار ہو گئے ملزمان کو شبہ تھا کہ محمد شفیع کے بھتیجے تنویر کے ان کی لڑکی (ف)سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی رنجش پر انہوں نے محمد شفیع کے گھر پر ہلہ بول دیا ۔
اہلخانہ پر تشدد