کورونا، مزید 48 کیسز رپورٹ، 55 مریضوں کی حالت نازک

مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد رہی، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،این آئی ایچ

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیںمزید48کیسز رپورٹ ہوئے ، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 542 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن