آسڑیلوی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈکر دیا گیا

Nov 12, 2022 | 13:12

ویب ڈیسک

حمل ضائع کرنے اور الکوحل کے استعمال کے متعلق مریضوں کی معلومات لیک کی گئیں

 جرائم پیشہ افراد نے ہیلتھ انشورنس کمپنی سے ایک کروڑ افراد کے چوری شدہ کسٹمر ڈیٹا کیلئے تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا

میڈی بینک کے انکار پر ہیکروں نے سیکڑوں صارفین کے ریکارڈ کو ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا

آسڑیلوی وزیراعظم انتھونی البانیز سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں سائبر جرائم پیشہ افراد مریضوں کی معلومات کے بدلے تاوان نہ ملنے کے بعد ہیلتھ انشورنس کمپنی میڈی بینک کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ڈال رہے ہیں۔ان جرائم پیشہ افراد نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تقریبا ایک کروڑ افراد کے چوری شدہ کسٹمر ڈیٹا کے لیے تاوان ادا کرے تاہم جب میڈی بینک نے ہیک شدہ ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا تو ان ہیکروں نے سیکڑوں صارفین کے ریکارڈ کو ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا جس میں ایچ آئی وی اور منشیات کی لت کے علاج کی تفصیلات شامل ہیں، اس ڈیٹا کو انہوں نے شرارتی فہرست کا نام دیا۔ مریضوں کے ذاتی طبی ریکارڈ ڈارک ویب پر اپ لوڈ کیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ حمل ضائع کرنے اور الکوحل کے استعمال کی نقصان دہ سطح کے متعلق مریضوں کی معلومات لیک کی گئیں۔میڈی بینک کے سی ای او نے توقع ظاہر کی کہ مزید ڈیٹا بھی لیک ہوگا۔

مزیدخبریں