سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش اور ان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی پانچ سو اہم شخصیات کی خواہش نہیں کہ اس اہم نوعیت کی تقریب میں موسم رنگ میں بھنگ ڈال دے۔ مگر اچانک آنے والے سمندری طوفان نے اس تقریب کو بری طرح متاثر کیا ۔لبنانی ارب پتی نوجوان اور ٹرمپ کی بیٹی کی شادی کی تقریبات فلوریڈا ریزورٹ میں ان کے مار-ا-لاگو میں شروع ہوئی ہیں۔ مگر شادی کی تقریب ایک سمندری طوفان کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے۔ نیکول نامی طوفان اچانک ظاہر ہوا۔ اس طوفان نے کھڑکیاں ہلا کر رکھ دیں، میز اور کرسیاں اور ان پر موجود ہر چیز اپنی جگہ سے ہل گئی۔امریکہ میں نیشنل ہریکین سینٹر نے ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگرچہ نیکول کی شدت گزشتہ روز کم ہوئی تاہم یہ سمندری طوفان سے ایک نچلی آندھی میں تبدیل ہو گیا جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواں کے ساتھ فلوریڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے لگا۔لہذا لبنانی نژاد مائیکل پولس اور 29 سالہ ٹیفانی ٹرمپ کی شادی اب بھی نیکول کے رحم و کرم پر ہے۔شادی میں مدعو کیے گئے بعض مہمان پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بند ہونے کی وجہ سے شرکت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ٹیفانی جس نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے سوشیالوجی اور اربن اسٹڈیز میں گریجویشن کیا ہے ٹرمپ کی امریکی مارلا میپلز کی اکلوتی بیٹی ہے جو پہلے اداکارہ اور ٹیلی ویژن کی شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ ٹیفانی کی ماں سے ٹرمپ نےسنہ 1993 میں شادی کی اور 6 سال بعد طلاق ہوگئی۔جہاں تک ٹرمپ کے داماد کا تعلق ہےتو وہ ایک لبنانی نژاد مسعد بولس کا بیٹا ہے۔ مسعد اپنے خاندان کے ہمراہ ستر کی دہائی میں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ وہ نائیجیریا کے شہر لاگوس میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی، جہاں اس نےاشرافیہ کے ایک اعلی معیاری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ٹرمپ کی صاحب زادی ٹیفانی کی عمر 25 سال جب کہ مائیکل پولس اس سے چار سے چھوٹے ہیں۔ دونوں کے درمیان دوستانہ مراسم کئی ماہ تک پوشیدہ رہے۔ حال ہی میں اخبار"نیویارک پوسٹ" نے شوبز کے صفحے پر ٹیفانی ٹرمپ اور مائیکل پولص کی دوستی کا بھانڈا پھوڑا۔ ٹیفانی صدر ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے کسی تعارف کی محتاج نہیں مگر اس گم نام نوجوان کے بارے میں ہرایک جاننا چاہتا ہے کہ ممکنہ طور پرامریکا کے طاقت اور صدر کا داماد بن سکتا ہے۔ملنے والی معلومات میں پتا چلا ہے کہ مائیکل پولس نائجیرین ارب پتی کا بیٹا ہے جو افریقی ملک کی شہریت کے ساتھ ساتھ لبنان، امریکا اور فرانس کی شہریت بھی رکھتا ہے۔گذشتہ 22 نومبر کو سوشل میڈیا پر کچھ تصاویرسامنے آئیں جن میں مائیکل پولص کو امریکی صدر کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ پولص کو ٹیفانی نے اپنے والد سے ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا اور ان کی یہ مختصر ملاقات چائے کی دعوت پر ہوئی تھی۔ تصویر میں مائیکل پولص اور ٹیفانی کو ایک دوسرے کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو ایک دوسرے سے گپ شپ بھی کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔ٹیفانی جارج ٹاﺅن یونیوسٹی کی طالبہ ہے جب کہ مائیکل پولس نائیجیریا کے شہرلاگوس میں پیدا ہوا۔ اس نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ رواں سال اس نے لندن کی "ریگنٹ" یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی ہے۔ وہ برطانیہ ہی میں مقیم ہےاور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے بھائیوں میں فارس پاپ موسیقار ہیں۔ ان کے والد ڈاکٹر مسعد فارس پولص کےکل چار بیٹے ہیں۔مائیکل پولس کی ماں سارہ زھیر فضول کے والد لبنانی اور ماں فرانسیسی تھیں، جبکہ سارہ خود نائیجیریا میں آرٹ کے شعبے میں ایک سرگرم خاتون کے طورپر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے سنہ 2005 میں فنون وثقافت کے فروغ کے لیےایک تنظیم بھی قائم کی جسے"SPAN " کا نام دیا گیا۔مائیکل پولس کا تعلق لبنان کے "کفرعقا" گاﺅں میں "الکورہ" کالونی سے ہے۔ اسے وراث میں دولت اور وسیع کاروبار دونوں ملے ہیں۔ یہ وراثت اسے اس کے موسیقار گھرانے کی جانب سے ملا ہے۔ اس کے والد کی نائیجیریا میں Boulos Enterprise کمپنی ہے جب کہ ایک ہمیشرہ نے Scoa Nigeria کے نام سے کمپنی بنائی ہے۔
ٹرمپ کی بیٹی ٹیفانی اور لبنانی منگیتر کی شادی سمندری طوفان کی زد میں آگئی
Nov 12, 2022 | 16:47