لاہور (خبر نگار) فرحت شہزادی (فرح گوگی) کی جائیداد کی تفصیل لیک کرنے کے معاملہ پر چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ لیگل نوٹس فرح شہزادی کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا جس میں کہاگیا ہے کہ فرح شہزادی کے خلاف جاری انکوائری کی دستاویزات لیک کی گئیں۔ عطاءتارڑ کے پاس تمام دستاویزات کیسے پہنچیں تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ تمام جائیدادیں ریٹرنز میں ڈیکلئیر ہیں۔ لیگل نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرح شہزادی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں جس جس نے دستاویزات لیک کیں ان تک معلومات فراہم کرنے والے افراد کو سامنے لایا جائے ۔عطا تارڑ کا فون ریکارڈ دیکھا جائے کہ ان کو یہ دستاویزات کس نے فراہم کیں، اگر تمام معلومات فراہم نہ کی گئیں تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔ دستاویزات لیک کرنے والے تمام افراد کے خلاف ہتک عزت کا دعوای دائر کیا جائے گا۔
فرح گوگی کی جائیداد تفصیل لیک کرنے پر چیئرمین نیب سمیت دیگر کو لیگل نوٹس
Nov 12, 2023