ن لیگ کے منشور کی تیاری ، 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پارٹی کے انتخابی منشور2024 کی تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو 20 نومبر تک اپنی تجاویز مرتب کرکے مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مختلف شعبوں کے حوالے سے تیس (30)ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں منشورکمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ ذیلی کمیٹیوں کے تمام ارکان کے نام سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک خط میں کہا ہے کہ منشور کمیٹی میں نامزد ہونا اعزازکے ساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام ارکان اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ایسی ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں گے جنہیں منشور میں شامل کیا جا سکے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ تجاویز 20نومبر2023 تک مرتب کر لی جانی چاہئیں۔ انہوں نے ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے مخصوص شعبے کے حوالے سے بیرونی ماہرین سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔ چیئرمین منشور کمیٹی کی طرف سے ارکان سے کہا گیاہے کہ وہ اپنی مخصوص کمیٹی کے علاوہ بھی کوئی تجویز دینا چاہیں یا کسی دوسری کمیٹی کی مدد کرنا چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن