چیف جسٹس پاکستان کے بعد چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا 

Nov 12, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان کے بعد چیف جسٹس ہائی کورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔میڈیا رپورٹ کےمطابق جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں انتظامی جج کے پاس بینچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں، انتظامی جج ہنگامی نوعیت کے کیس کو بھی ا±سی دن سماعت کے لیے مقرر نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ انتظامی جج کے پاس اہم نوعیت کا کیس بھی آگلے روز کے لیے مارک کرنے کا اختیار ہے، کیس مارک کرنے کے باوجود ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کے لیے بینچ تشکیل نہیں دے سکتا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو جج محض چیف جسٹس کے فراہم کردہ اختیارات کے مطابق کیس مارک کر سکتا ہے، بادی النظر میں یہ پہلو درخواست گزار کو مشکل صورتِ حال میں ڈال دیتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے انتظامی معاملات چلانے کا اختیار انتظامی کمیٹی کے پاس ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ معاملہ انتظامی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے تاکہ وہ اس پر کوئی فیصلہ کر سکے، ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے تحت معاملہ فل کورٹ کے سامنے بھی رکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں