ٹانک، ڈی جی خا ن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، تھانیدار ، سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکار شہید، 7 زخمی

ٹانک‘ ڈی جی خان‘لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) ٹانک میں مسلح افراد کا گھات لگاکر پولیس گاڑیوں پر حملہ ایس ایچ او عبد العلی کنڈی سمیت3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی چن شاہ سمیت 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی چار گاڑیاں کڑی شاہ نور میں مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے چھاپے کے بعد واپس ٹانک آرہی تھیں کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے انہیں کئی اطراف سے گھیر کر اچانک حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر عبدالعلی خان، کانسٹیبل وہاب گل، ہیڈ کانسٹبل محمد عالم موقع پر شہید جبکہ ڈی ایس پی آپریشن چن شاہ ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل اشفاق، کانسٹیبل اکرام، کانسٹیبل ریاض بیٹنی اور مغوی لڑکی کے والد خان بادشاہ شدید زخمی ہوگئے، اس دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان کئی گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او افتخار علی شاہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں زخمیوں اور شہید اہلکاروں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا۔ کانسٹیبل اشفاق اور ریاض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چوکی انچارج رضوان خان اور کانسٹیبل مظہر شہید ہو گئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی اقبال سنجرانی اور حوالدار طاہر سعید شدید زخمی ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...