کمشنر لاہور کادورہ زیر تعمیر خالد بٹ چوک انڈرپاس ، گھوڑا چوک فلائی اوورز ،جائزہ

Nov 12, 2023

 لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا۔ کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دی۔خالد بٹ چوک انڈرپاس کی اندرونی دیواروں اور انڈرپاس کے بیڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔انڈر پاس کے دونوں ریمپس پر اسفالٹ کا آغاز آئندہ 24 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔ انڈر پاس کے اطراف کی سڑکوں پر اسفالٹ کا کام جاری ہے۔ تمام پہلوو¿ں پر بیک وقت کام ہو رہا ہے۔ انڈرپاس کے بیرل پر گرڈرز آئندہ چند دنوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس تکمیل کے قریب ہے۔ رواں ماہ یہ منصوبہ بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبہ جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔بعدازاں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نےزیر تعمیر گھوڑا چوک فلائی اوورز منصوبے کا بھی دورہ کیا۔کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم نے منصوبے کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں کے اطراف کی سڑکوں پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر، ایل ڈی اے، سی بی ڈی، نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں