لاہور(نامہ نگار)پنجاب حکومت نے باب پاکستان فاو¿نڈیشن کا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ہے۔ سینئرصحافی، روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی کو بھی بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے باب پاکستان فاو¿نڈیشن کا آئندہ 2 سال کے لئے 14 رکنی بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیاہے۔بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین وزیرثقافت پنجاب جبکہ وائس چیئرمین سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ہوں گے۔بورڈ کے دیگر اراکین میں 5 سرکاری اور 7 غیر سرکاری ممبران بھی نامزد کئے گئے ہیں۔سینئر صحافی، شاعر،ادیب، روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی کو بھی بورڈ آف گورنرزکا غیر سرکاری ممبر نامزد کیا گیا ہے۔