لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کےریسکیو 15 سنٹر نے ایمرجنسی کال پر کارروائی کرواتے ہوئے رحمان پورہ کی حدود سے 2 کمسن بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 5 سالہ عمر اور 7 سالہ عائشہ اپنے گھر کا راستہ بھول گئے تھے۔ ورثاء کی جانب سے15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بچوں کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر وحدت روڈ سے 2 بچوں کے ملنے کی کال بھی موصول ہوئی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاونڈ سینٹر نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا۔ تصدیق کے بعد دونوں بچوں کو وحدت کالونی پولیس اسٹیشن کے ذریعے ورثاءکے حوالے کیا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا لاسٹ اینڈ فاونڈ سینٹر اب تک610 سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔ شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2کمسن بچوں کو والدین سے ملوا دیا
Nov 12, 2023