نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد

Nov 12, 2023

لاہور(نامہ نگار)داتا دربار کے علاقے میں فٹ پاتھ سے نامعلوم نوجوان کی نعش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 25 سالہ نوجوان فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں