عوام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیساتھ بے حس حکمرانوں کا بھی بائیکاٹ کریں

لاہور(خصوصی نامہ نگار) رہنما جماعت اسلامی و امیدوار پی پی160 ملک شاہد اسلم کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ”آج کی شام شہدا فلسطین کے نام“ عنوان سے تقریب کا انعقاد ماڈل ٹا¶ن میں کیا گیا۔ تقریب میںلیاقت بلوچ، امیرالعظیم، ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ، خالد احمد بٹ، سید احسان اللہ وقاص نے تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر شرکاءنے الخدمت فا¶نڈیشن اور دارلہدیٰ ٹرسٹ اور الخدمت فوڈ بنک کی خدمات کو خوب سراہا اور الخدمت فا¶نڈیشن کی جانب سے قائم کردہ فلسطین فنڈ میں عطیات بھی جمع کروائے۔اس موقع پر فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تمام شرکاءتقریب نے اپنے اہلخانہ سمیت 19 نومبر کو غزہ مارچ میں بھر پور شرکت کرنے کا عزم کیا۔تقریب میں قائدین نے کہا کہ عوام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیساتھ بے حس حکمرانوں کا بھی بائیکاٹ کرے۔جن کی بے حسی کی وجہ سے اسرائیل مظلوم فلسطینیوں اور بھارت کشمیر کشمیریوں کی نسلی کشی کررہا ہے۔ غزہ دنیا کا سب سے بڑا بچوں کا قرستان چکا ہے۔ پوری دنیا میں دو ارب کے قریب مسلمان بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...