مسلم ممالک میدان نہ آئے تو اسرائیل فلسطینیوں کو مٹا دے گا: اشرف بھٹی

 لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کے ساتھ،ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ میں نہ بجلی نہ پانی اور نہ ہی خوراک ہے۔ ہسپتالوں پر 30 سے زائد حملے ہو چکے ہیں۔ یہ وقت مسلم امہ کی غیرت کا امتحان ہے۔ تمام مسلمان ممالک عملی طور پر میدان میں نہ آئے تو اسرائیل اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے فلسطینیوں کو صفحہِ ہستی سے مٹا دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...