جہانگیر بدر کی 7ویں برسی کل منائی جائےگی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر مرحوم کی 7ویں برسی کل 13نومبر بروز پیر عقیدت و احترام سے منائی جائےگی۔جہانگیر بدر 1988میں رکن قومی اسمبلی اور بعدازاں سینٹ کے ممبر اور چیئر پرسن سٹینڈ نگ کمیٹی برائے پارلیمانی امور رہے۔جہانگیر بدر 13نومبر 2016 میں عارضہ قلب کے باعث وفات پا گئے تھے۔ان کے صاحبزادے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کی رہائش گاہ پر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن