لاہور(نیوز رپورٹر)کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویڑن سائنسز، میو ہسپتال لاہور پروفیسر محمد معین، پرنسپل، کالج آف آفتھلمالوجی، میو ہسپتال لاہور کی سربراہی میں ماہرین امراض چشم نے 5 مریضوں کی آنکھوں میں کارنیا ٹرنسپلانٹ کیا۔ کارنیا ٹرانسپلانٹ بعد مریضوں نے اظہار تشکر کیا کہ ان کی آنکھوں کی کھوئی ہوئی بینائی حاصل ہو گئی۔ کارنیا ٹرنسپلانٹ ایک پیچیدہ طریقہ کار ہے اور اس کیلئے میو ہسپتال کی شعبہ امراض چشم میں تجربہ کار ماہرین اور سہولیات میسر ہیں۔ اس سرجری کی لاگت بہت زیادہ ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت مریضوں کو یہ سرجری کی سہولت میو ہسپتال میں بغیر اخراجات کے فراہم کی جاتی ہیں۔ چیئرمین پروفیسر محمد معین نے زور دیا کہ عوام میں کارنیا کی بیماریوں سے بچاو¿ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ خراد، برادے، ویلڈنگ اور کیمیکل کا کام کرتے ہوئے حفاظتی چشمہ کا استعمال کریں۔ مزید یہ کہ حادثات سے بچاو¿ اور لڑائی جھگڑے سے اجتناب سے کارنیا کی چوٹ اور پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔ بچوں کا نوکیلے اور تیز دھار اشیاءمثلاً پینسل، چاقو اور چھری کی چوٹ سے بچاو¿ یقینی بنائیں۔ اس بار کارنیا ٹرانسپلانٹ کو سپورٹ امریکہ میں مقیم ڈاکٹر مفیز چوہان نے کیا ہے۔ ڈاکٹر مفیز چوہان بھی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے 1973 گریجویٹ ہیں۔
عوام میں کارنیا کی بیماریوں سے بچاو¿ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں:پروفیسر معین
Nov 12, 2023