لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام اکیسویں صدی میں معاشرہ، ریاست اور قومیت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاجس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، فیکلٹی ممبران اور طلباﺅطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے معزز مہمانوں اور شرکاءکو خوش آمدیدکرتے ہوئے موضوع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔