فیروز والہ : محکمہ ہائی میں بد عنوانی ‘15سال سے تعینات سینئر کلرک اثاثوں کے ریکارڈ سمیت طلب

فیروز والہ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری نذیر احمد نے محکمہ ہائی وے شیخوپورہ میں پندرہ سال سے کام کرنے والے سینئر کلرک محمد جمیل کے خلاف سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسے اپنے اثاثوں کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کی ہدایت محمد جمیل کے خلاف دی جانیوالی تحریری درخواست پر جاری کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ محمد جمیل 15برس سے اسی ہائی وے ڈویژن میں کام کررہا ہے اور وہ 3/2ٹھیکیداروں کی فروموں کے اپنے ہی محکمہ میں ٹھیکیداری کرتا ہے۔ اسکے نامی اور بے نامی اثاثوں کی فوری طور پر تحقیقات کروائی جانی چاہئے، محمد جمیل نے کرپشن اور بدعنوانیوں وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن