رمیز راجہ نے بابر اعظم سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Nov 12, 2023 | 10:29

 پاکستان کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑے مین ان گرین کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ جمعرات کو نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف جیت نے پاکستان کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں راستہ بنا دیا ہے جو پہلے ہی مشکل تقریباً ناممکن تھا کیونکہ اسے آج اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف زبردست جیت درکار ہے۔اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے اسے 287 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے تو اسے انگلینڈ کو 50 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا اور ہدف کا تعاقب دو اوورز میں کرنا ہوگا یا تین اوورز میں 100 رنز بنانا ہوں گے۔ میچ سے قبل بات کرتے ہوئے رمیز راجہ، جنہوں نے گزشتہ روز بابر اعظم سے ملاقات کی، کہا کہ پاکستانی کپتان افسردہ اور مایوس ہیں کیونکہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے گی۔رمیز راجہ نے ایک مقامی نیوز چینل کو بتایا کہ "میں نیٹ پر آئی سی سی کے لیے ایک شو کر رہا تھا اور ہم اتفاق سے ملے۔ بابر کے ساتھ اس ملاقات کا کوئی خاص منصوبہ نہیں تھا۔"۔ "بابر افسردہ اور مایوس دکھائی دے رہے تھے کیونکہ پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔" رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ میں زبردست تبدیلیاں ضروری نہیں ہیں۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ “بابر اچھے مزاج کے ساتھ ایک سمجھدار کپتان ہے جو اپنے غصے کو بہت اچھی طرح سے سنبھالتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہار رہی ہے اور لوگوں کے تبصرے کرنا ناقابل برداشت ہے۔ میں بابر کی جگہ ہوتا تو پریس کانفرنسوں میں سخت جواب دیتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایک نقاد کے طور پر ہمیں خود پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے''۔ رمیز راجا نے مزید کہا کہ “پاکستان کرکٹ کے پاس ہندوستان یا آسٹریلیا جیسا کوئی نظام نہیں ہے جس میں بیک اپ ٹیلنٹ موجود ہو۔ہم کھلاڑیوں کے موجودہ گروپ کو احتیاط سے استعمال کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سخت تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنے کے لیے وقت درکار ہے۔ مجھے اس (بابر) سے بات کرنے کے بعد برا لگا۔ رمیز راجہ نے بابر اعظم کے ساتھ کھیل کے تمام فارمیٹس میں بطور کپتان پاکستان کے مستقبل کے بارے میں اپنی گفتگو کا اشتراک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ "بابر نے کپتانی کے بارے میں مجھ سے شیئر کیا لیکن یہ ہمارے درمیان نجی گفتگو تھی اور میں اسے عام نہیں کرنا چاہتا"۔

مزیدخبریں