نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولیٹ ٹوما نے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کارکنوں کے حماس ارکان ہونے کا اسرائیلی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ سب ہمارے ساتھی‘ اساتذہ‘ ڈاکٹرز‘ صفائی کرنے والے سب تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ان سب کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ امدادی کارکنوں کی فہرستیں اسرائیلی حکومت کو بھی دی گئی تھیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 50 سے 80 ہزار فلسطینی شمال سے جنوب کی طرف آئے یہ فلسطینیوں کی ایک اور جبری بیدخلی اور اجتماعی سزا ہے۔