جنوبی کوریا، کنفیوژن کا شکار روبوٹ نے ایک شخص کی جان لے لی

Nov 12, 2023

سیول (این این آئی)جنوبی کوریا کی ایک روبوٹک کمپنی میں روبوٹ نے ایک ملازم کو کھانے کا ڈبہ سمجھ کر کچل دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک روبوٹک کمپنی میں ایک 40 سالہ ملازم روبوٹ کے سینسر کا معائنہ کر رہا تھا۔انسان اور کھانے کے ڈبے میں فرق کرنے سے قاصر اس روبوٹ نے کمپنی ملازم کو جکڑ کر کنویئر بیلٹ پر دھکا دے کر اس کا سر اور سینہ کچل دیا، جس کے نتیجے میں کمپنی ملازم شدید زخمی ہو گیا۔مذکورہ ملازم کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹک آرمز بنانے والی کمپنی کے جاری کردہ بیانیے کے مطابق روبوٹ کا کام کالی مرچ کے ڈبوں کو اٹھا کر انہیں کنویئر بیلٹ پر منتقل کرنا تھا جبکہ ہلاک ہونے والا شخص پلانٹ میں 8 نومبر کو ہونے والے روبوٹ کے ٹیسٹ رن سے قبل اس کے سینسر کا معائنہ کر رہا تھا۔

مزیدخبریں