لندن(این این آئی)لندن میں پولیس کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہروں سے خوفزدہ ہو کر آزاد نقل و حرکت کو روکنے کیلئے مختلف مقامات کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹاپ دی وار تنظیم کی جانب سے ہفتے کے روزفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی لیکن اس سے قبل لندن پولیس نے جنگ عظیم کی یادگار سینوٹاف کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے یادگارکے قریب جانے کی کوشش کی تو گرفتار کیا جائے گا جبکہ مظاہرین کے امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے قریب جانے پر بھی پابندی ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ لندن میں یہودی کمیونٹی والے علاقوں میں کاروں پر فلسطینی پرچم لہرا کرجانے والوں کو بھی روکا جائے گا۔
لندن، جنگ عظیم کی یادگار سمیت مختلف مقامات کے قریب جانے پر پابندی
Nov 12, 2023