لاہور (خبر نگار) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاﺅگھیراﺅ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ عسکری ٹاور کا چالان ایڈمن جج کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا، سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جلاو¿ گھیراو¿ کے مقدمہ میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر پراسکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا۔ عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔ جناح ہاﺅس حملہ کیس میں نامزد 129 ملزموں کی درخواست ضمانتوں میں پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے14 نومبر تک آخری موقع دے دیا،پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔