یورپی یونین سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے دوران 7 فیصد کی نمو

اسلام آباد(اے پی پی)یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی نمو ریکارڈ کیا گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، نیدر لینڈ، سپین، اٹلی، یونان، سویڈن، ڈنمارک ، آئرلینڈ اور بلیجیم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.070 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اکتوبر میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 298 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن